الخدمت روہنگیا مسلمانوں کے لیے میدانِ عمل میں ہے ‘مشتاق مانگٹ

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کی زیر صدارت مقامی ہال میں منعقد ہوا ۔جس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری ،سیکرٹری
جنرل سندھ ڈاکٹر عبدلقادر سومرو، نائب صدر سید محمد یونس، اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری، ضلعی صدور ، اور شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی صدور نے الخدمت فاؤنڈیشن کی گزشتہ ششماہی کی کارکردگی اور آئندہ سال کے منصوبوں کے حوالے کے سے رپورٹس پیش کی ۔



ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، سندھ بھر میں خدمت خلق کا ایک بڑا نام بن چکی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے پر خلوص ذمے داران اور کارکنان کا خدمت خلق کا جذبہ ہی ہے جن کی کاوشوں سے ہر سال لاکھوں افراد کی دکھ درد اور پریشانی کم اور دور ہوتی ہے ا لخدمت سندھ کے منصوبوں اور کاوشوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ خدمت کے جذبے سے سرشار نئے لوگوں کو قافلے میں شامل کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا الخدمت فاؤنڈیشن روہنگیا مسلمانوں کے لیے میدانِ عمل ہے۔ مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے الخدمت کی ٹیم مہاجرین کیمپ بنگلادیش میں موجود ہے ، جس کے لیے ملک بھر سے عطیات جمع کیے جا رہے ہیں ۔