ینگون (مانٹیرنگ ڈیسک) بھارت کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنی
سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز کے حکام نے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے سبب ان کو بھارت میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ دوسری جانب روہنگیا رہنما کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پہلے سے موجود 40 ہزار روہنگیا افراد کو بے دخل کرناچاہتی ہے۔ جبکہ روہنگیا افراد کو روکنے کیلیے بھارت اسٹن گرنیڈ اور مرچ اسپرے کا استعمال کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بنگلادیشی سرحدپربارودی سرنگیں بچھادی گئی ہیں۔