اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج (پیر) ہوگی، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تحریک انصاف کے رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست کی مزید سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے
گزشتہ پیشی پر عمران خان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے خلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حکم کو معطل کر دیا تھا اور عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔