اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ میں جمہوریت کی بات کرتا ہے ساتھ ہی دوسرے ملک میں دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں قتل وغارت گری کو فروغ دے رہا ہے ۔ا س سے قبل دفتر خارجہ نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا ۔بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ بندی کے قوانین کی بار بار خلاف ورزی جاری ہے،گزشتہ شب کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور 2 شہری زخمی ہوئے۔