لندن(آئی این پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے لیے چیلنج دینا اور اس کی قیمت چکانا جرات اور بہادری کا کام ہے جس کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔