عمران خان عوامی عدالت سے کئی بار نااہل ہوئے، طلال چودھری

241

ننکانہ صاحب(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی عدالت سے کئی بار نااہل ہوئے، ہم کسی اور کا فیصلہ نہیں صرف عوام کا فیصلہ مانتے ہیں، نواز شریف انصاف مانگتا ہے، اسے انصاف دو۔ننکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار استعفا نہیں دے رہے،یہ سب افواہیں ہیں،



اسحاق ڈار آج واپس آ رہے ہیں اور اپنی
وزارت کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا صدر نواز شریف ہی ہے اور وہ جسے چاہے صدر اور وزیر اعظم بنائے گا، نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن آج ہوں یا 2018 ء میں عمران کے مقدر میں ہار ہی ہے، عمران روز نیا مطالبہ کرتے ہیں،ان کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دینی چاہیں۔