قال رسول اللہ

225

61سیدنا ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: جو شخص دوسروں پر فخر کرنے کے لیے، مال دار بننے کے لیے، نامونمودکے لیے دنیا طلب کرے اگرچہ حلال طریقے سے ہو‘ وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حالت میں حاضر ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس سے سخت ناراض ہوں گے۔ اور جو شخص دنیا حلال طریقے سے اس لیے حاصل کرے تاکہ اس کو دوسروں سے سوال نہ کرنا پڑے اور اپنے گھر والوں کے لیے روزی حاصل کرسکے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ احسان کرسکے تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہوا ہوگا۔ (بیہقی)