انتخاب

329

’’قرآن اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے‘ یہ کسی مصنف کی تحریر نہیں ہے اور نہ یہ کسی شاعر کا ہی کلام ہے اور نہ کسی ملک یا علاقے کا دستور ہے‘ بلکہ یہ تو ربّ العالمین کا نازل کردہ وہ قانون ہے کہ جس میں انسانیت کی بھلائی کا سامان جمع ہے۔ تنزیل کا مطلب ہے ’’نازل کردہ کتاب‘‘ اور اس معنی سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل
کردہ کتاب ہے۔ دنیا کی کتابوں اور نازل کردہ کتاب میں وہی فرق ہے کہ جو خالق اور مخلوق کے درمیان ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ ’’اللہ کے کلام کی فضیلت دوسرے تمام کلاموں پر ایسی ہے جیسے خود اللہ تعالیٰ کی برتری اس کی مخلوق پر ہے۔‘‘ کہا گیا ہے کہ بادشاہوں کی باتیں‘ باتوں کی بادشاہ ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ تو بادشاہوں کا بادشاہ ہے‘ لہٰذا اس کا کلام تو تمام کلاموں پر افضل اور اعلیٰ ہوگا۔‘‘(’’اسماء القرآن‘‘۔۔۔ہدایت اللہ خان)