فیصل آباد (اے پی پی ) گٹر کی صفائی کے دوران2 سگے بھائیوں سمیت3 نوجوان زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح بلال پارک گلی نمبر 4 میں امام بارگاہ کے قریب ایک گٹربند ہوگیا جس کی صفائی کے لیے علاقے کا رہائشی محمد اشفاق گٹر میں اتر گیا مگر جب وہ باہر نہ ۱ٓیا تو اس پر علاقہ کا ایک اورنوجوان اعجاز
احمد اسے دیکھنے کے لیے گٹر میں اترا مگر وہ بھی واپس باہر نہ ۱ٓیا‘ اسی اثنا میں اعجاز کا چھوٹا بھائی شہزاد اپنے بھائی کو بچانے کے لیے گیا لیکن واپس باہر نہ ۱ٓسکا‘ ایک اور 26 سالہ نوجوان مظہر ساتھیوں کو بچانے کے لیے گٹر میں اترا اور باہر نہ ۱ٓیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو 1122 کے ریسکیوئرز اور واسا حکام جائے وقوع پر پہنچے اور لاشوں اور ایک بے ہوش نوجوان کو اسپتال منتقل کیا۔