سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ٹیسٹ میچ میں پلہ بھاری ہے

171

Parvez-Qaiserپاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ شیخ زیداسٹیڈیم، ابوظبی میں آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابھی تک جو51 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 19اور سری لنکا نے14 جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 18 ٹیسٹ برابری پر ختم ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں دونوں نے درمیان جو 6ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 2 اور سری لنکا نے ایک جیتا ہے۔ باقی 3ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان آخری سریز سری لنکا میں2015 میں کھیلی گئی تھی وہ پاکستان نے2-1 سے جیتی تھی۔
پاکستان کا سری لنکا کے خلاسب سے زیارہ اسکور 6وکٹ پر765 رنزہے جو اس نے کراچی میں2008-09 بنایا تھا۔ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور 7 وکٹ پر644 رنزہے جو اس نے کراچی میں 2008-09 بنایا تھا۔
کینڈی میں1994میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے تمام کھلاڑی 28.2اوور میں71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سب سے کم اسکور90 رنزہے جو اس نے36 اوورز میں کولمبو میں2009 میں بنایا تھا۔



یونس خان نے کراچی میں2008-09 میں کھیلے گئے میچ میں760 منٹس میں568 گیندوں پر27 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے313 رنز بنائے تھے جو پاکستان کیلئے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔سری لنکا کے لئے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرای اسکور بنانے کا ریکارڈ سنتھ جے سوریہ کے پاس ہے جنہوں نے فیصل آباد میں2004-05 میں490 منٹس میں348گیندوں پر33 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے253 رنز بنائے تھے ۔
رنگنا ہیراتھ نے کولمبو میں2014 میں127 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جو سری لنکا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ پاکستان کیلئے سری لنکا کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے لاہور میں1981-82 میں58 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
عمران خان کو پاکستان کے لئے سری لنکا خلاف ایک میچ میں سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے لاہور میں1981-82 میں116 رنز دیکر14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔رنگنا ہیراتھ نے کولمبو میں2014 میں184 رنز دیکر14کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جو سری لنکا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک میچ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔