اسلام آباد (اے پی پی) سال 2014ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت کیلیے 20 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے تھے جبکہ رواں سال 2017ء کے دوران مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی خرید کیلیے صارفین کو 40 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں تیار کی جانے والی اور درآمد کی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔ **ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران غیرملکی گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 18 ملین ڈالر تھا جو رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران دو گنا سے زیادہ اضافہ کے ساتھ 43 ملین ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔ عالمی بینک کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیاں تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے خاطر خواہ فوائد حاصل کر سکتی ہیں کیونکہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی طلب روزبروز بڑھتی جا رہی ہے**بے قابو کار قومی شاہراہ پر ٹرالرکواووٹیک کرتے ہوئے ٹکراکرا لٹ گئی ، منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے افراد کچل ڈالے کمسن بچے سمیت 3جاں بحق 5شدید زخمی طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل منی ٹرک اور ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے ۔ گزشتہ روز پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر رانجھے خان کے نزدیک پیش آیا جہاں میر پور ماتھیلو کارہائشی منظور احمد اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ کار پر واپس جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کاربے قابوہوکر رانجھے خان کے نزدیک سامنے سے آنے والے ٹرالر نمبری CLV 115 کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجہ میں منظور احمد کی اہلیہ میراں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ کار میں سوار دیگر 4زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر ٹو ل پلازہ کے نزدیک پیش آیا جہاں خان بیلہ کارہائشی طاہر عباسی اپنی بیوی ساجدہ بی بی ، بیٹے فیضان علی اور بیٹی سمیرا کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبریRNK 1215 پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے منی ٹرک نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ساجدہ بی بی اور5سالہ فیضان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ زخمی ہونے والے طاہر اور کمسن سمیرا کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرالر اور منی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے**پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مزید 50لیٹرشراب، 12بور بندو ق17کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم شہباز احمد سے 12بندوق17کارتوس اسی طرح ملزم فاروق سے20لیٹرشراب، ملزم حفیظ احمد سے 30 کپیاں شراب برآمد کرکے ان ملزمان کو حراست میں لے لیا بعد ازاں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی**شہرا ور گردونواح میں خواتین کے اغواء کا سلسلہ بدستور جاری مزید ایک خاتون کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ گزشتہ روز چک151پی کے رہائشی ندیم عباس نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ6ملزمان رفاقت علی وغیرہ اس کی بیوی ثناء کو اغواء کرکے فرارہوگئے پولیس نے اغواء کی اس واردات میں شامل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی**ناقص وغیرمعیاری گوشت فروخت کرنے پر انچارج سلاٹر ہاؤس کی کارروائی2قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار غیر معیاری گوشت کی بھاری مقدار تلف کردی گئی ۔ گزشتہ روز انچارج سلاٹر ہاؤس کو اطلاع ملی کہ گوشت مارکیٹ میں قصاب فیض احمد اور شوکت علی غیرمعیاری و ناقص گوشت کی فروخت کی فروخت میں مصروف ہیں جس پر انچارج سلاٹر ہاؤس نے اپنے عملہ کے ہمراہ گوشت مارکیٹ میں چھاپے مارکر غیرمعیاری گوشت کی فروخت میں مصروف دونوں قصابوں کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکرکے بھاری مقدار میں گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا جبکہ انچارج سلاٹر ہاؤس کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دونوں قصابوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی**ٹنڈوالٰہیار اور اس کے گرد نواع میں محرم الحرام کے حوالے سے مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس ا کے ساتھ ساتھ ذوالجناح نکلنے اور مجالس کا سلسلہ جاری اس موقع پر پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی انتظامات مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کی چیکنگ کے بعد جلوسوں اور مجالسوں میں شرکت جبکہ رینجرس کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور گشت کا سلسلہ جاری ۔ ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی یکم محرم سے ٹنڈوالہ یار ، چمبڑ ، نصر پور ، عثمان شاہ ہڑی ، بکیرا شریف ، شاہ پور رضوی ، مسن ، سمیت دیگر علاقوں میں ماتمی جلوسوں ذوالجناح کی برآمد گی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ مختلف امام بارگاہوں اور گھروں میں علم پاک بھی سوار کیے گئے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے عزاداروں کے لیے سبیلیں بھی قائم کی گئی ہے دوسری جانب محرم االحرام میں کسی بھی ناخوش گوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جبکہ نکلنے والے جلوسوں اور منعقد ہونے والی مجالس کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شریک ہونے عزاداروں کی جامہ تلاشی لینے کے بعد شرکت کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ضلعی بھر میں گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یکم محرم کو ریلی نکالنے پر جماعت اہل سنت کے 9کارکنان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔