جنرل باجوہ رواں ہفتے افغانستان اور روس کا دورہ کریں گے

241

اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے افغانستان اور روس کا دورہ کریں گے،آرمی چیف دونوں ممالک کی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے افغانستان اور روس کا دورہ کریں گے،پہلے مرحلے میں آرمی چیف کابل جائیں گے جہاں ان کی افغان صدر سمیت فوجی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی،ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے روابط بہتر بنانے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر گفتگو ہو ہوگی۔اس کے بعد آرمی چیف روس کا بھی دورہ کریں گے جہاں سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں علاقائی



صورتحال بھی زیر بحث آئے گی جبکہ افغانستان میں امن کے لیے روس کے کردار پر بھی بات ہوگی۔اس دوران آرمی چیف پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے جبکہ روس سے دفاعی وفوجی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔