بھارتی میڈیا خواجہ آصف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، دفتر خارجہ

216

اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ایشیا سوسائٹی سے خطاب کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا خواجہ آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ کے ایشیا سوسائٹی سے خطاب سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی،



جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی اور دیگر کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کیلیے افغان سرزمین استعمال کرنے کا حوالہ دیا۔ وزیر خارجہ نے را کیلیے کام کرنے والے بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن
یادیو کا بھی حوالہ دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھو شن یادیو کے اعترافی بیانات پاکستان کیخلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کی فراہمی کے واضح ثبوت ہیں۔