راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا،نوجوان نسل پاکستان کا سب سے بڑا قیمتی سرمایہ ہے وہ ریاست مخالف پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہو ،ملک مخالف پروپیگنڈے میں غیر ملکی دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں ،نوجوان اپنے مثبت کردار سے قومی یکجہتی و ترقی میں کردار ادا کریں
بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاک فوج پرامن، محفوظ اور مستحکم پاکستان کے عزم پر قائم ہے پاک فوج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بلوچستان کے173طلبہ اور اساتذہ کے وفد نے ملاقات کی ان سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا
۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ طلبہ تعلیم پر توجہ دیں اور منفی خیالات کو ذہن میں جگہ نہ دیں بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے نوجوانوں سے وابستہ ہے تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے قومی مقصد کے حصول کے لیے معاونت جاری رکھیں گے۔ کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پرامن، محفوظ اور مستحکم پاکستان کے عزم پر قائم ہے ۔پاک فوج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ قوم کے تعاون سے انتہا پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی سے نجات دلانے میں کامیابیاں حاصل کیں۔ حکومت کی مدد سے بلوچستان میں مواصلات اور تعلیم کے شعبے میں منصوبے شروع کیے طلبہ نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا طلبہ نے آرمی چیف کو پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے عزم کی یقین دہانی کرائی۔