اسلام آباد(آن لائن) انسداد منشیات کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت18 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر شہاب الدین کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی جس میں علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب اے این ایف کے تفتیشی افسر شاہد اور پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروائی
بعدازاں نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی کو بتایا کہ شہاب الدین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ اے این ایف نے اپنے پہلے 3 چالان میں شہاب الدین کا ذکر نہیں کیا، چوتھے چالان میں ایک منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے نام شامل کیا گیا۔