***۔۔۔۔۔۔ رحیم یار خان ۔۔۔۔۔۔***

294

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)حجاج اکرام کو لے کر پہلی حج فلائیٹ رحیم یارخان پہنچ گئی ایئر پورٹ عملہ اور عزیز واقارب نے حجاج اکرام کا شاندار استقبال کیا ۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی پہلی حج فلائیٹ PK 8128 160حجاج اکرام کو لے کر شیخ زید ایئر پورٹ پہنچی جہاں ایئر پورٹ عملہ کے علاوہ حجاج اکرام کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے استقبال کیا **ٹرک کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گرنے والے ایک ہی خاندان کے4افراد کا آئل ٹینکر نے کچل ڈالا کمسن بچے سمیت3جاں بحق خاتون شدید زخمی طبی امدا دکیلیے ہسپتال منتقل ٹرک ، آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار پولیس نے کارروائی کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے کمسن بچے سمیت3افراد کی نعشیں تدفین کیلیے ور ثاء کے حوالے کردیں ۔ گزشتہ روز کوٹ حق نواز کارہائشی اصغر ، نصرت بی بی، کوثر بی بی اور4سالہ سجاد علی کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبریRNH 3536پر سوار ہوکر اپنے گھر جارہا تھا کہ اڈاچک4این پی کے نزدیک ٹرک نمبریFDH 8685 کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چاروں افراد قومی شاہراہ پر جاگرے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اصغر، نصرت بی بی اور 4سالہ امتیاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ شدید زخمی ہونے والی کوثر بی بی کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک اور آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے ۔



اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں کارروائی کے بعد تدفین کیلیے ورثاء کے حوالے کردیں **رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری 2خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں ۔ گزشتہ روز گلشن اقبال کی رہائشی 45سالہ شمیم اختر اور اقبال آباد کی رہائشی35سالہ کندن بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ خواتین طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائیں اور دم توڑگئیں **گھریلو ناچاقی 30سالہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ۔ گزشتہ رو ز نواحی علاقہ بھیٹ نور والا کی رہائشی 30سالہ سلمیٰ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گھر میں پڑا ہوا زہریلا سپرے بھاری مقدار میں پی لیا جس سے سلمیٰ پر بے ہوشی طاری ہوگئی معلوم پڑنے پر ورثاء کی جانب سے اسے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم تاخیر ہونے کے باعث 30سالہ سلمیٰ جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکشی کے اسباب کی تحقیقات شروع کردیں**شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ صحت اور صفائی کے انتظامات کرنے میں ناکام ہوگئی وارڈوں میں کھٹملوں کی بھرمار گندگی کے بھی جگہ جگہ ڈھیر مریض اور لواحقین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے وارڈوں میں تعینات عملہ کا بھی مریضوں اور ان کے ورثاء سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کی شکایت ۔ گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال کے مختلف وارڈ میں داخل مریضوں کے ورثاء تسلیم بی بی، منظوراں مائی، اللہ وسایا، صغراں بی بی، صفیہ بی بی، رفیق احمد، بشیر احمد ودیگران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال کے وار ڈوں کی حالت روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے وارڈوں میں کھٹملوں کی بھرمار ہے جبکہ صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں حتیٰ کہ مریضوں کے بستروں کی چادر یں بھی ہفتہ، ہفتہ بھر تبدیل نہیں کی جاتیں شکایت کے باوجود وار ڈوں کا عملہ مریضوں اور کے لواحقین سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتا ہے۔



مریضوں اور اس کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری صحت پنجاب، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال کے وارڈوں میں کھٹملوں کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے جائیں صحت اور صفائی کے انتظاما ت کو بھی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعینات عملہ بارے تحقیقات عمل میں لائی جائیں**گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ2خواتین سمیت 3افراد کا اقدام خودکشی متاثرہ طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز چک36پی کی رہائشی18سالہ عاصمہ بی بی، ڈہرکی(سندھ)کے رہائشی48سالہ نورالحسن اور نواں کوٹ کی رہائشی حسینہ بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا متاثرین کو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ** ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چور ی کرنے والے 6صار فین کو میپکو کے عملہ نے چھاپے مار کر رنگے ہاتھوں پکڑلیا برقی تنصیبات کاٹ دی گئیں جبکہ پولیس نے تحر یری مراسلوں پر پکڑے جانے والے صار فین کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔ گزشتہ روز ایس ڈی او میپکوکو اطلاع ملی کہ موضع سونک ، کوٹ مہندی شاہ اور موضع نویں آرائیں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصر وف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے ان علاقوں میں چھاپے مار کر بجلی چور ی کرنے میں مصرو ف صارفین غلام اصغر، ظفر اور سردار خان وغیرہ کو پکڑلیا اور ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے پکڑے جانے والے صارفین کے خلاف الیکٹر ک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی



*پولیس کنٹرول15پر ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔ گزشتہ روز بہودی پور کے رہائشی اقبال احمد نے پولیس کنٹرول15پر اطلاع دی کہ اس کے ساتھ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی ہے اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی تو معلوم ہوا کہ اقبال کی جانب سے ڈکیتی کی وا ردات کی اطلاع بے بنیاد ہے جس پر پولیس نے پولیس کنٹرول15پر جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتارکرکے اس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی**عدالت میں دائردعویٰ خارج کروانے کا جھانسہ دے کر 3ملزمان نے خاتون اغواء کرلی نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ حسن کالونی کی رہائشی صغراں بی بی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ملزم رانجو کا اس کے گھر آنا جانا تھا جس سے اسے عدالت میں دائر کیے گئے دعویٰ کو خارج کرنے کا جھانسہ دے کر ہمراہ لیا اور عدالت لے جانے کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اس کے 2ساتھی پہلے سے موجود تھے جہاں ملزم رانجو نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر ملزمان پہرہ دیتے رہے پولیس نے متاثرہ صغراں بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔