جماعت اسلامی آنے والے انتخابات کیلیے تیاری کر رہی ہے،عارف شیرازی

199

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی )امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آنے والے انتخابات کے لیے بھر پور تیاری کر رہی ہے ۔ راولپنڈی شہر اور کینٹ کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الاکرام بلڈنگ میں ضلعی سیاسی کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلا س میں صدر سیاسی کمیٹی ہارون رشید ٗ نائب اُمراء سید عزیر حامد ٗ رضا احمد شاہ ٗ رضوان احمد ٗسیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم ٗ امیر جماعت اسلامی پی پی 11 شاہد مشتاق ٗ امیر جماعت اسلامی پی پی 12 رضا محمد چودھری ٗامیر پی پی 13 حاجی یار محمد ٗ امیر جماعت اسلامی پی پی 14 سید ارشد فاروق ٗ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پی پی 10 انجینئر ثاقب رؤوف اور سابق ایم پی اے چودھری محمد حنیف نے بھی شرکت کی ۔



اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زونل اُمراء اور گروپ لیڈرز نے اپنے اپنے حلقوں کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں ۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ 2018 ء کے قومی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور انتخانی نشان ترازو کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔اس وقت ملک کسی سیاسی مہم جوئی اور افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پبلک سیکرٹریٹ قائم کرکے حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں میں رہیں ۔ جماعت اسلامی کے افراد ہمیشہ عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جلد ہی ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔