اسلم پکھالی پی ایف وی اے کے چیئرمین منتخب

477

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18ء میں اسلم پکھالی کو ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ شعیب احمد سینئر وائس چیئرمین، محمد شہزاد شیخ وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے ہارٹی کلچر سیکٹر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ نومنتخب عہدے داران کی پہلی ترجیح قومی سطح پر پہلی ہارٹی کلچر کانفرنس کے انعقاد کو حاصل ہے جس کا مقصد ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی کے لیے مربوط لائحہ عمل اور قومی ایکشن پلان کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے۔