امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

287

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ۔نیویارک میں قدرتی گیس کے نومبر کے لیے سودے 1 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 3.007 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی یومیہ کھپت 74.3 ارب مکعب فٹ رہی جو رواں ہفتے کم ہوکر 69.6 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔