آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان

344

ممبئی(جسارت نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ویٹرن کرکٹر اشیش نہرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اجنکیا راہانے اور شردل ٹھاکر کو ڈراپ کر دیا گیا ۔ اعلان کردہ ا سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، روہیت شرما (نائب کپتان)، شیکھر دھون، کے راہول، منیش پانڈے، کیدار جادھو، دنیش کارتھ، ایم ایس دھونی، ہارڈیک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزیندرا چاہل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، اشیش نہرا اور اور اکزر پٹیل شامل ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 10 اکتوبر کو گوہاٹی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔