انتہائی اقدام سے قبل پاکستان سے بات کرینگے، امریکا

380
امریکی وزیر دفاع جم میٹس امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے
امریکی وزیر دفاع جم میٹس امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے

واشنگٹن( آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ انتہائی اقدام سے قبل دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان سے بات کریں گے ۔امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا جائزہ لے رہے ہیں،ہم ایک بار اور پاکستان کے ساتھ مل کر حکمت عملی پر کام کرنے کی کوشش کرینگے اور اگر اس کے باوجود بھی ہم کامیاب نہیں ہوئے تو صدر ٹرمپ ضروری اقدام اْٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت کے لیے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ علاوہ ازیں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دہشت گرد گروہوں سے رابطے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں شدت پسند گروہوں کی مبینہ معاونت کے ردعمل کے طور پر پاکستان میں ڈرون حملوں کا دائرہ کار وسیع کر سکتی ہے اور پاکستان کے غیر ناٹو اتحادی کا درجہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔