امریکا کی نئی پالیسی سازش اور خطے کیلیے خونریزی کا پیغام ہے، حامد کرزئی

227

2-hamid-karzaiکابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی پالیسی سازش اور خطے کے لیے خونریزی کا پیغام ہے۔بی بی سی کوانٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی میں بات چیت اور قیام امن کی کوئی بات ہی نہیں ہے، افغانستان میں حالات دن بدن کیوں خراب ہوتے جارہے ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ افغانستان امریکا کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے میدان جنگ نہ بنے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سارے
معاملے کو سمجھے اور افغانستان کے ساتھ دوستی اور تعاون بڑھائے کیوں کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔حامد کرزئی کے بقول ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی ہونی چاہیے، ہم پاکستان کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو بھی افغانستان کے ساتھ ایک باعزت اور خودمختار ملک جیسا سلوک کرنا ہو گا۔