تحریک انصاف نے چیئر مین نیب کے لیے 3 نام تجویز کر دیے

139

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے لیے 3 نام تجویز کر دیے، نامزدگیوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نامزدگیوں سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کریں گے۔ نیب چیئرمین کے لیے تجویز کردہ ناموں میں سابق چیف سیکرٹری ارباب شہزاد، جسٹس(ر) فلک شیر اور سابق ڈی جی نیشنل پولیس بیورو شعیب سڈل شامل ہیں۔ شعیب سڈل وفاق اور صوبوں میں اہم ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں۔ ارباب شہزاد وفاقی سیکرٹری کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔