اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے سیکشن 203کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ایک 2روز میں چیلنج کردیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جب کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ پاؤں پڑ جاتے ہیں اور جب جان چھڑا لیتے ہیں تو ان کا ہاتھ آپ کی گردن پر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ عدلیہ اور فوج سے تصادم کی طرف جارہی ہے، وزیر داخلہ نے ریاست اور حکومت کو شرمندہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ وہ کتنے لاغر اور کمزور وزیر داخلہ ہیں۔ پی ٹی آئی کا اپوزیشن کی تبدیلی کا خواب پایا تکمیل کو نہیں پہنچ رہا لیکن پیپلزپارٹی چیئرمین نیب کے لیے سب سے مشاورت کر رہی ہے۔