احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں جرنیلوں و ججوں کا بھی ہونا چاہیے، حافظ حمداللہ

119

اسلام آباد (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صرف سیاستدانوں کا ہی نہیں بلکہ جرنیلوں اور ججوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہمیشہ مشکلات یہاں سے ہی پیدا ہوئی ہیں کہ سیاست دانوں کا تو احتساب ہوامگر جرنیلوں اور ججوں کا نہیں ہوا۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جے یو آئی (ف ) بھی احتساب چاہتی ہے مگر صرف سیاستدانوں کا ہی نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے ، جرنیلوں اور ججوں سمیت سب کا احتساب ہونا ضروری ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر سب کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ شق 203 پر بات کرنا مناسب نہیں ہے جو ہونا تھا وہ ہو گیا ۔