مشرف اشتہاری قرار‘ججزنظربندی کیس داخل دفترکرنے کاحکم

153

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے کر کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ۔ جمعرات کو سابق صدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف پیش ہونا چاہتے ہیں،وزارت دفاع کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے استدعا مسترد کر تے ہوئے پرویز مشرف کو اشتہاری
قرار دے دیا اور عدالت میں پیشی تک کیس کی سماعت ملتوی کر تے ہوئے مقدمہ داخل دفتر کردیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کر لیے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کیخلاف شہادتوں کو محفوظ کرلیا گیا ہے اورجب بھی ملزم پیش ہوگا یا قانون کی گرفت میں آئے گا یہ شہادتیں استعمال کی جاسکیں گی۔