جنرل اسپتال ، مختلف شعبوں میں 28ڈاکٹروں کا اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

228

لاہور (آن لائن) محکمہ اسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ 28مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کو ایڈہاک بنیادوں پر لاہور جنرل اسپتال میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ نئے ڈاکٹروں کی شمولیت سے ایل جی ایچ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہاجنرل اسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نئے ڈاکٹرز کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی



جس پر سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایل جی ایچ کو 28ڈاکٹرز مہیا کیے گئے ہیں ۔نئے ڈاکٹرز کو مختلف شعبہ جات میں تعینات کیا جائے گا ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مریضوں کے علاج معالجے کا معیار مزید بہترہوگا بالخصوص ایمرجنسی، نیورو، گائنی اور میڈیکل کے شعبوں میں مریضوں کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہمیشہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچانے کیلیے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا ۔