نواز حکومت اپنے ارکان اسمبلی پر رٹ کھو چکی ہے،اعجاز احمد چودھری 

198

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز حکومت اپنے وفاقی وزرا اور ارکان قومی اسمبلی پر اپنی رٹ کھو چکی ہے وہ ملک میں حکومت کیا چلائے گی ، نواز شریف کی نکاولی طرز سیاست نے اپنے نتائج پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں ،ارکان قومی اسمبلی کو واک آؤٹ کرنے کے بجائے عدالت جانا چاہیے ، ارکان قومی اسمبلی کا استحکاق مجروح ہوا ہے تو یہ اسمبلی ان کو عزت دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی ،



انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صفوں میں شدید انتشار پایا جاتا ہے اور آج پاکستان کی تاریخ کا واحد سیاسی واقع ہے کہ حکومتی اراکین نے اپنی حکومت کیخلاف واک آؤٹ کیا ہے یہ نواز شریف ٹولے کے منہ پر کسی طمانچے سے کم نہیں ، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کے اتنے ٹکڑے ہونے والے ہے کہ انہیں گننا مشکل ہو جائے گا ،نواز شریف کو آئین میں ترامیم کر کے دوبارہ پارٹی کاصدر منتخب کرنا آئین کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔
، نا اہل شخص کسی صورت بھی پارٹی اورنہ ہی ملک کا سربراہ ہو سکتا ہے ، نواز شریف ضیاء الحق کے راستے پر چل پڑے ہے ۔