ڈگری، سنی میلاد مصطفی کمیٹی کے تحت ذکر حسینؓ محافل کا انعقاد 

327

ڈگری(نمائندہ جسارت)ڈگری میں سنی میلاد مصطفی کمیٹی کی جانب سے 5ویں سالانہ ذکرحسینؓ محافل کا سلسلہ جاری ہے۔محافل کے 12ویں روز گوٹھ خوشی محمد میں محفل کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی خطاب ضلع میر پورخاص کے عا لم حضرت مولانا نذر حسین سعیدی نے کیا۔اس موقع پر نذر حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدنا حسینؓ کی قربانی سے ہمیں جینے کا طریقہ ملا ہے۔محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیاگیا۔