وفاقی وزیر پوسٹل اینڈ سروسز مولانا امیر زمان محکمہ کے افسران پر برس پڑے

180

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر پوسٹل اینڈ سروسز مولانا امیر زمان محکمہ کے افسران پر برس پڑے انہوں نے محکمہ کے افسران کی اس وقت سرزنش کر ڈالی جب پوسٹل افسران کے ساتھ ایک ملاقات میں محکمہ کے افسران نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ محکمہ ڈاک کی کئی جگہوں پر قبضہ مافیا کاقبضہ ہے اور محکمہ قبضہ مافیا سے اپنی پراپرٹیاں وا گزار نہیں کروا سکا ہے وفاقی وزیر برائے پوسٹل اینڈ سروسز مولانا امیر زمان جوا یک روزہ دورے پر لاہور میں موجود تھے نے گزشتہ روز پوسٹ ماسٹر جنر ل آفس کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ ڈاک کے افسران اور پوسٹل ملازمین کے ایک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں میں وفاقی وزیر نے پوسٹل سروسز کی اہمیت کو اجاگر کیا اور افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ پوسٹل سروسز کو پھلنے و پھولنے کیلیے دن رات محنت کی جائے۔



پرانا حلف نامہ ختم نبوت بحالی پر
جے یو پی کے زیراہتمام یوم تشکر منایا گیا
لاہور (آن لائن) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی اپیل پر ملک بھر میں عوام اہل سنت نے پارلیمنٹ کی طرف سے حلف نامہ ختم نبوت میں ترمیم واپس لے کر پرانا حلف نامہ بحال کرنے پر یوم تشکر منایا۔ مساجد میں جمعہ کے خطبات میں عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی گئی اور واضح کیا گیا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم آخری نبی ہیں،ان کے بعد جنہوں نے بھی نبوت کے جھوٹے دعوے کئے وہ کذاب اور کافر ہیں۔
پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے سے مسلمان فتنہ قادیانیت کے خلاف احتجاج کرتے چلے آرہے تھے۔ مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم اور دیگر رہنماوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ جے یو پی کا مطالبہ ہے کہ ترمیم پیش کرنے والے سازشیوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔