ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،بچے سمیت 3زخمی

204

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور کمسن بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد منزل پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ لعل بخش ولد بخت علی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسے قریبی اسپتال پہنچایا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی )
قائدآباد کا رہائشی تھااورورثا پولیس کارروائی سے گریز کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔سعید آبادتھانے کی حدود ولایت علی شاہ مزار کے قریب موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 5 سالہ عزیر ، 35 سالہ عزیز اور 24 سالہ جوادکے نام سے ہوئی ، زخمی ہونے والے افراد بلدیہ کے رہائشی تھے۔