اسلام آباد(آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بوہرہ برادری کے افراد سالانہ اجتماع میں شرکت کے بعد اپنے ملک کو روانہ ہو گئے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال مہمان نوازی پر بھارتی شہریوں نے پاکستانی اقدام کو سراہا۔گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شعبہ تعلقات عامہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بوہرہ برادری کے افراد کو سالانہ اجتماع میں شرکت کے بعد اپنے ممالک روانہ کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشنز پنجاب نے واہگہ بارڈر پر بھارتی شہریوں کو الوداع کیا۔ اجتماع میں2ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21ہزار غیر ملکی بوہرہ اجتماع میں شریک ہوئے۔