قومی اسمبلی: 4قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نوسے متعلق تحریک منظور

195

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں 4قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نو سے متعلق تحریک کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔اسپیکر کو ردوبدل کا اختیار دیا گیا ہے۔ ایوان میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ تجویز کردہ اراکین پر مشتمل انسداد منشیات ، پوسٹل سروسز،نجکاری اور شماریات کی وزارتوں کی قائمہ کمیٹیاں منتخب کی جائیں۔اسی طرح اسپیکر کو ان کمیٹیوں میں ضروری تبدیلیوں کا اختیار دیا جائے۔متذکرہ قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کی فہرست تحریک کے ساتھ منسلک ہے تحریک کو ا تفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ایوان میں 7قائمہ کمیٹیوں کی عبوری کارکردگی رپورٹس بھی پیش کر دی گئی ہیں۔جھل مگسی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جب کہ ایم کیوایم نے کراچی میں خواتین پر حملوں کے معاملے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔