کلبھوشن یادیو کے مقدمے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

172

اسلام آباد (آن لائن+اے پی پی ) بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں اٹارنی آفس میں جائزہ اجلاس ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی جاسوس کے عالمی عدالت میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے جبکہ بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل بھی زیر غور آئی ہے ۔اہم ترین مشاورتی ۔اجلاس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری قانون و انصاف کرامت نیازی، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا، افواج پاکستان کے شعبہ قانون (جیگ برانچ) اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے اجلاس کے شرکا کو مقدمے کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا ، اجلاس کو جیگ برانچ کی جانب سے بھارتی جاسوس کی جانب سے رحم کی اپیل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔