نوشہروفیروز(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سابق وزیراعظم مصطفی خان جتوئی کے فرزند وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی دعوت پر نیوجتوئی پہنچیں گے۔وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزیراعظم دن12 بجے تقریب سے خطاب کریں گے۔ پروگرام میں شرکت کے لیے 6 ہزار پاس جاری کیے گئے ہیں۔ 6 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں،ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے۔وزیر اعظم اسلام آباد سے نواب شاہ ائر پورٹ پہنچیں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر نیو جتوئی پہنچیں گے۔ جبکہ سیکورٹی کے لیے 2 ایس ایس پیز،8ڈی ایس پیز سمیت 820پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایس ایس یو کراچی کے 50 سے زائداسپیشل برانچ کے 114 اہلکار اور وزیراعظم کی اسلام آباد کی سیکورٹی و دیگر سیکورٹی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔