اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جائداد کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سرکاری ٹی وی پر حملہ اور سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد پولیس اشتہاری ملزمان کی جائداد کی تفصیلات جمع کروانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عدالت نے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے چیف کمشنر ذوالفقار حیدر اور آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کو کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر انیس اکبر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو اس سے آئندہ پیشی تک واپس آجائیں گے ۔