تر بیلا(آن لائن) تر بیلا بجلی گھر کے 2یونٹ بند ہو گئے ہیں۔تر بیلا بجلی گھر کی کل پیداوار 3478میگا واٹ ہے جو کم ہو کر 1815میگا واٹ پر آگئی ہے۔تربیلا جھیل کے آبی ذخائرمیں پانی کی سطح گرنی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 2یونٹ بند ہو گئے ہیں، بجلی کی پیداواربھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ۔ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 58 فٹ تک کم ہو گئی ہے۔ جھیل میں پانی کی سطح 1492.97 فٹ ہو گئی ہے۔ تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعداد وشمار کے مطابق تربیل اجھیل میں گزشتہ روز 51200کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جس کے باعث غازی کے مقام پر دریا سندھ خشک ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 70000کیوسک فٹ پانی اسپل ویزکے ذریعے دریائے سندھ اور غازی بروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔ تر بیلا بجلی گھر کے 12یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 1815میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 2پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں،تر بیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا باعث بنے گی ۔