بدعنوانی دیمک کی طرح معیشت کو کھا رہی ہے‘ چیئرمین نیب

158

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر الزماں چودھری نے کہا ہے کہ بدعنوانی دیمک کی طرح معیشت کو کھا رہی ہے‘ کرپٹ عناصر سے گزشتہ 4 سال میں 50 ارب روپے کی رقم وصول کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ریجنل بیورو کے الوداعی دورے کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہبدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے‘ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مربوط اور منظم انداز میں اپنی کوششیں کر رہے ہیں جن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں‘



نیب کا پیغا م بدعنوانی سے انکار آج سارے ملک کی آواز بن چکا ہے‘ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کی تحقیقا ت کے لیے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جو ایک طرف نیب کے لیے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے‘ دوسری طرف اس سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی‘ نیب نے گزشتہ4 سال میں 50 ارب روپے کی رقم بدعنوان عناصر سے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی ہے۔