عمران خان نے جمائما کو قرض ادائیگی کا ریکارڈ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیا

273
پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پریس کانفرنس کررہے ہیں
پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمائما کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کروا دیں۔دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہرکردی گئی ہے جب کہ نیازی سروسزکے اکاؤنٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزارپاؤنڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپاؤنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جب کہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔الیکشن کمیشن میں 2003 ء میں جمع گوشوارے میں رقم جمائما سے آنے کی تفصیل موجود ہے، عمران خان 2002 ء سے 2007 ء تک ممبر قومی اسمبلی رہے، ممبرقومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاو?نڈ سے کوئی رقم نہیں ملی، 2013ء کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاؤنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔