شریف خاندان اور ڈار کے خلاف ریفرنس سے متعلق رپورٹ نگران جج کو پیش

173

اسلام آباد (آن لائن ) قومی احتساب بیور و (نیب) نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز سے متعلق پیش رفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کو پیش کردی ۔رپورٹ میں نواز شریف ،ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ہونے والی اب تک کی کارروائی سے آگاہ کیاگیا ہے جبکہ رپورٹ میں رواں ہفتے احتساب عدالت کی کارروائی کی آرڈر شیٹ بھی شامل ہے ،رپورٹ میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔،واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر سابق وزیراعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حسن ،حسین ،اور مریم نواز سمیت کیپٹن صفدر کیخلاف مختلف ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں اور احتساب عدالت میں ان ریفرنسز کیخلاف کارروائی کا آغا ز بھی ہو چکا ہے ، وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں جبکہ باقی ملزمان بیرون ملک ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر کے انہیں نواکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،یا د رہے کہ عدالتی حکم پر احتساب عدالت کو ملزم کیخلاف دائر ریفرنسز پر6 ماہ میں فیصلہ دینا ہے جبکہ نیب ہر ہفتے جمعہ کو پیش رفت رپورٹ سے نگران جج کو آگاہ کرتی ہے ۔