جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب پینلز کی تقریب آج ہوگی

194

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی )امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے پینلز کی تقریب حلف برداری اور یوتھ کنونشن 7 اکتوبر کو 6 بجے شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہو گا ۔جس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد اور جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل شرکت کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں یوتھ کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کے جائزہ کے سلسلے میں بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ نائب اُمرا سید عزیر حامد ٗ شیخ مسعود احمد ٗ قاضی محمد جمیل ٗ رضوان احمد ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد ظہیر ٗجاوید اختر ٗ طارق رضا ٗسیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم اور صدر جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی بختیار الحق کیانی نے شرکت کی ۔اجلاس میں جے آئی یوتھ کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے کر حتمی شکل دی گئی۔