ختم نبوت حلف میں ترمیم‘ نواز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

262

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک+اے پی پی+صباح نیوز)نوازشریف کا کاغذات نامزدگی میں ترمیم پر تحقیقات کا حکم۔ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمدنواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کرنے کے ذمے داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے انتخابات بل 2017ء پاس ہوا تھا جس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم کے حلف نامے میں تبدیلی کردی گئی تھی جس کی نشاندہی کے بعد پارلیمنٹ سے ترمیمی بل پاس کرکے واپس پرانا فارم بحال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمدنواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کرنے کے ذمے داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے اور غیر ذمے داری برتنے والوں کی نشاندہی کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔3 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینیٹر راجا ظفر الحق کریں گے اور کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی شامل ہیں جب کہ کمیٹی 24 گھنٹے میں ذمے داروں کا تعین کرکے رپورٹ (ن) لیگ کے صدر کو پیش کرے گی۔