گوجرانوالا میں بھی چھرا بردار سرگرم، خاتون کو زخمی کردیا

145

گوجرانوالا (آن لائن) کراچی کے بعد گوجرانوالا میں بھی چھرا مار گروپ نے خواتین پر حملے شروع کردیے، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چاقوسے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے ابراہیم کالونی میں جناح روڈ پر چھرا بردار نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چہروں پر نقاب باندھے ہوئے تھے۔ پولیس نے حملہ آورکی تلاش شروع کردی ہے۔