پاکپتن: ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 15 افراد کنویں میں گر گئے، 5 خواتین جاں بحق

217

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک +صباح نیوز)پاکپتن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، 15 افراد کنویں میں گر گئے، 5 خواتین جاں بحق، 10 زخمی، 4 کی حالت تشویشناک، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل۔ مرلے چوک کے قریب معین کوٹ اور دیگر دیہات کی محنت کش خواتین روئی کی چنائی کے لیے ٹبی لال بیگ پر آئی ہوئی تھیں۔ فارغ ہو کر وہ ٹریکٹر ٹرالی پر گھروں کو واپس جا رہی تھیں کہ ٹریکٹر بیک کرتے ہوئے الٹ گیا جس کے باعث ٹرالی پر سوار 15 خواتین کنویں میں جا گریں۔ریسکیو 1122 نے تمام خواتین کو باہر نکال لیا تاہم 18 سالہ رضوانہ بی بی، 16 سالہ عابدہ بی بی، 45 سالہ فاطمہ بی بی، 50 سالہ سکینہ بی بی اور 40 سالہ نسیم بی بی دم توڑ چکی تھیں۔10 خواتین کو عارف والااسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔4 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔