واشنگٹن (صبا ح نیوز)16سالہ جنگ کے بعد بھی افغانستان میں مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہونے پر امریکا نے اپنی جنگی حکمت عملی بدل لی جس کے بعد اب امریکا کے لڑاکا طیارے افغان طالبان کے ٹھکانے تلاش کرکے انہیں نشانا بنائیں گے۔امریکا کی نئی جنگی پالیسی کا انکشاف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔امریکی وزیردفاع کو جنگی حکمت عملی منظر عام پر لانے پر تنقید کا بھی سامنا ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ جیمز میٹس نے افغان طالبان کو موقع دیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے مطابق اپنی حکمت عملی مرتب کریں۔دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق نئے احکامات ابھی افغانستان میں تعینات امریکی فوج کو جاری نہیں کیے گئے ہیں۔سابق صدر بارک اوباما دور سے جاری پالیسی کے تحت صرف امریکی اور افغان فورسز پر حملہ کرنے والوں یا براہ راست خطرہ بننے والوں کو نشانا بنایا جاتا تھا۔