ٹرمپ کا سخت پیغام لیکر 2 امریکی وزیر رواں ماہ پاکستان آئیں گے

295

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اعلیٰ سفارتی اور فوجی مشیر کو سخت پیغام دے کر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان بھیجیں گے ۔کچھ ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ شر پھیلانے والوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرتا ہے۔ اس سخت بیان کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پاکستان کے دورے پر آئیں گے ۔ پاکستانی اور امریکی سفارتی ذرائع نے ان دوروں کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر دفاع جم میٹس پاکستان میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کی ایک نئی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔