انتخابی فارم سے حلف کو ختم کرنیوالے مکروہ چہروں کو بے نقا ب کرنے کامطالبہ

380

کراچی ( پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتخابی فارم میں حلف کو ختم کرنے والے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا جائے ،حلف ختم کرنیوالا ختم نبوت پر ہرزہ سرائی کا مجرم ہے قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے ،صوفی ازم امن وسلامتی اور محبت و بھائی چارگی کا علمبردار ہے دین اسلام امن وسلامتی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کردیں ۔مزارات اولیاء کا تحفظ اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان روانگی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مزارات اولیاء امن وسلامتی اور روحانیت کے مراکز ہیں ،دہشتگردوں سے مذاکرات کا دور گزر گیا اب کارروائی کا دور ہے ،طالبان کو آکسیجن دینے والے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن عوام ملکی سلامتی کے اداروں اور حکومت کے ساتھ ہیں ،دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کا وقت ہے۔