مسلم لیگ ن کی سیاست منافقت سے پاک ہے، ہر دور میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملک راجا عبدالحق

228

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کی سیاست منافقت سے پاک ہے، جمہوریت کو پٹڑھی سے اتارنے والے خود پٹڑھی سے اتر گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ مسلم لیگ ن سندھ رابطہ کونسل کے رکن ملک راجا عبدالحق نے روزنامہ جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے اسے جب بھی اقتدار ملا ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے دن رات جدوجہد کی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا مگر چند مفاد پرست لوگ دھرنا سیاست کر کے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست 2018ء میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات جیت کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ روزانہ جسارت واحد اخبار ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔