کوٹری، انڈس ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی اور ڈبل کیبن گاڑی میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 10زخمی

185

کوٹری (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی اور ڈبل کیبن گاڑی میں تصادم، نوجوان ہلاک، 10زخمی ہوگئے۔ علی آباد کے مقام پر ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کچل کر ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 15سالہ فیاض احمد ولد محمد نواز میرانی کے نام سے ہوئی۔