ٹماٹر کی فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا

247

کوٹری (نمائندہ جسارت) ایران سے ٹماٹر کی درآمد اور کوئٹہ میں ٹماٹر کی فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ابتک قابو نہیں پایا جاسکا اور ٹماٹر بدستور 200روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں تاحال ناکام ہے اور شہری بدستور زائد قیمتوں پر ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب پیاز کی قیمتوں میں بھی عدم استحکام پایا جاتاہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر 150 روپے فی کلو فروخت ہونے والی پیاز ایک ہفتے قبل 60 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن دوبارہ پیاز کے نرخوں میں 100 روپے فی کلو کا غیر ضروری اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر اشیا خورونوش بالخصوص ٹماٹروں اور پیاز کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے ہنگامی نوعیت کے اقدامات کیے جائیں۔